15 نومبر، 2015، 10:44 PM

داعش کا پاکستان میں کوئی وجود نہیں، پاکستان

داعش کا پاکستان میں کوئی وجود نہیں، پاکستان

پاکستان کے سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ داعش کا پاکستان میں کوئی وجود نہیں اور نا ہی اسے یہاں دیکھنا چاہتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ داعش کا پاکستان میں کوئی وجود نہیں اور نا ہی اسے یہاں دیکھنا چاہتے ہیں۔ اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ داعش سے متعلق پاکستان کا موقف واضح ہے کہ یہ دہشت گرد تنظیم ہے، اس کا پاکستان میں کوئی وجود نہیں اور نا ہی اسے اپنی سرزمین میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ پاکستان ہر سطح پر دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، مشکل کی اس گھڑی میں فرانس کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاکستانی فوج کے سربراہ کے دورہ امریکہ سے متعلق اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان کئی معاملات پر مختلف سطح پر رابطے رہتے ہیں، آرمی چیف کا دورہ بھی پاک امریکی عسکری تعلقات کے فروغ کی کڑی ہے۔

News ID 1859614

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha